رواں ہفتے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو جائے گی،اشرف بھٹی

رواں ہفتے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو جائے گی،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ پی ٹی آی کی حکومت کے خاتمے کا ہفتہ ثابت ہو گا اور عدم اعتماد کی کامیابی کی صدائیں اسی رواں ہفتے بلند ہونا شروع ہو جائیں گی نام نہاد تبدیلی سرکار کے اقتدار کا سورج اب کسی بھی وقت غروب ہونے کو ہے اپنی اقتدار کی کرسی کے پائے ٹوٹتے ہوے دیکھ کر ابھی سے وزیر اعظم دھمکیوں پر اتر آے ہیں وہ جتنی مرضی دھمکیاں دے لیں اب ان کی رخصتی کو کوئی نہیں ٹال سکتا ان کے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ وہ خود ناکامی کااعتراف کرتے ہوے مستعفی ہو جائیں۔  شاید اس طرح سے ان کی بچی کچھی عزت بچ جاے۔

 مگراب ان کے ہاتھ سے وقت تیزی کے ساتھ ریت کی طرح نکل رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -