معیشت بند گلی میں داخل،تاجر دیوالیہ ہو سکتے ہیں،عثمان ملک،سلیم اصغر

    معیشت بند گلی میں داخل،تاجر دیوالیہ ہو سکتے ہیں،عثمان ملک،سلیم اصغر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس ایم عثمان ملک،سلیم اصغر بھٹی نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کیلئے عدم اطمینان کی کاروباری فضا کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔ بند گلی میں داخل ملکی معیشت کی کیفیت تجارتی و صنعتی حلقوں کو دیوالیہ کر دے گی۔ ملکی معیشت تاجر دوست اصلاحات کے بغیر بحران سے نہیں نکل سکتی۔ حالات کی نازک ترین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے ٹیکسوں میں نرمی دی جائے۔ ہم عہد کرتے ہیں لاہور چیمبر آف کامرس کی قیادت، اراکین لاہور چیمبر آف کامرس کے مینڈیٹ کی حرمت اور تاجر حقوق کی پاسداری یقینی بنائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -