تجارتی مراکز میں سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے،حاجی نواز

تجارتی مراکز میں سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے،حاجی نواز

  

لاہور(سٹی رپورٹر) اتفاق گروپ انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ لنک میکلورڈ روڈ حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ قومی سیاسی قیادت سر جوڑ کر بیٹھے اور ملکی معیشت کی مضبوطی پر متفقہ روڈ میپ لے کر آئے۔ تاجر حقوق کا تحفظ اور تجارتی مراکز میں سہولیات کی فراہمی کیلئے تگ و دو ہی ہمارا نصب العین ہے۔ پاکستان کو معاشی مشکلات اور بحران کے بھنور سے نکالنے کیلئے قومی قیادت سنجیدہ طرز عمل اختیار کرے۔

۔فراتفری اور مفادات کی سیاست سے نکل کر بزنس سیکٹر کو گرنے سے بچایا جائے۔  معاشی بحران کو اسی صورت شکست ممکن ہے جب صنعتیں کارخانے تاجر اور مارکیٹیں خوشحال ہوں۔

  ہمارا منشور اور منزل مستحکم خوشحال تاجر اور تجارتی مراکز ہے جس کیلئے اپنا کردار مثبت اور نیک نیتی کے جذبے سے ادا کرتے رہیں گے۔ حکومت مہنگائی پر قابو پائے تاکہ ملکی معیشت ترقی اور نفع بخش اعشاریئے مرتب کرسکے۔ ملکی معیشت کے پہیئے کو مثبت اعشاریوں میں لانے کیلئے ضروریات زندگی کے مہنگے ترین نرخ کم کئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -