ماڈل بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری 

ماڈل بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری 

  

          لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب بھر کے ماڈل بازار عوام کی اولین ترجیح بن گئے۔ایک ہی چھت تلے عوام کو سستی اشیا خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری، شہریوں کا کہنا ہے ہفتے بھر کا سامان خریدنے کے لئے ماڈل بازار کا رخ کرتے ہیں۔ماڈل بازاروں میں بغیر سبسڈی لگائے گئے سہولت سٹال ڈی سی ریٹ سے بھی 5 سے 15 روپے تک کا ریلیف فراہم کرنے لگے،لاہور کے ماڈل بازار جن میں ٹاؤن شپ، میاں پلازہ، شیر شاہ، وحدت کالونی، رائیونڈ، ٹھوکر، چوہنگ، سبزہ زار چائینہ سکیم،ہربنس پورہ میں  آلو  نیا کچا چھلکا ڈی سی ریٹ 25 سہولت سٹال ریٹ 20، پیاز ڈی سی ریٹ32  سہولت سٹال ریٹ 27، ٹماٹر ڈی سی ری73، سہولت سٹال ریٹ 68، لہسن دیسی ڈی سی ریٹ 235، سہولت سٹال 218، ادرک تھائی لینڈ ڈی سی ریٹ 175 سہولت سٹال ریٹ 158، کھیرا فارمی ڈی سی ریٹ 42 سہولت سٹال 35، ساگ ڈی سی ریٹ 40، سہولت سٹال 38، میتھی ڈی سی ریٹ 52سہولت سٹال 50، بینگن ڈی سی ریٹ 73سہولت سٹال 70، پھول گوبھی ڈی سی ریٹ 52، سہولت سٹال 50، سبز مرچ 124 سہولت سٹال 115 مکئی کے سٹے 24سہولت سٹال 20 روپے میں فروحت ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل بازاروں کی تعداد بڑھائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -