لاہور بورڈ کے زیراہتمام پولیس کانسٹیبلزکی بھرتی کیلئے امتحان

لاہور بورڈ کے زیراہتمام پولیس کانسٹیبلزکی بھرتی کیلئے امتحان

  

لاہور(پ ر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام پولیس کانسٹبل کی بھرتی کے لئے امتحان لیا گیا  جس میں 31500 امیدواران نے شرکت کی جن کے لئے 158 امتحانی مراکز قائم کئے گئے، تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی گئی۔موبائل انسپکٹرز اور انسپکشن ٹیموں نے تمام امتحانی مراکز کی بھر پور انسپکشن کی۔سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری اور چیئرمین ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور ڈاکٹر ریحانہ الیاس ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ دوران انسپکشن گورنمنٹ ہائی سکول مین مارکیٹ ٹاؤن شپ سنٹر B میں امیدوار رضوان علی کی جگہ ارحم ولد فضل محمود امتحان دیتے ھوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ سیکرٹری جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ یہ پنجاب میں تعلیمی بورڈز کے معیار کی وجہ سے آج ہم  ایک بہت بڑ ے ادارے میں بھرتی کے لیے امیدواروں کا تحریری ا متحا ن لے رہے ہیں۔ چیئرمین مرزا حبیب علی نے کہا کہ لاہور بورڈ اپنے معیار اور شفافیت کو قائم رکھتے ہوئے امتحان کے تمام مراحل سرانجام دے گا۔ جوابی کا پیوں کی مارکنگ کر کے شفاف نتائج کا اعلان کریں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -