عقیدہ ختم نبوتؐ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،مولانا امجد

عقیدہ ختم نبوتؐ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،مولانا امجد

  

لاہور(پ ر)شبان ختم نبوت کے زیر اہتمام جامعہ اشرفیہ لاہور میں جاری دس روزہ ختم نبوت کورس کے شرکاء سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، شبان ختم نبوت کے نائب امیرمولانا منیراحمدعلوی،نائب امیر شبان ختم نبوت شیخ الحدیث مولانا نورالبشر، معروف مذہبی سکالر محمد متین خالد،مولانا مفتی عتیق الرحمن اورمولانا عمران سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے سیاسی میدان ہو یا قلمی ہر سطح پر آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے قا دیانیت اورقادیانی نوازوں کا تعاقب جاری ر ہے گاانہوں نے کہاکہ قادیانی آئین پاکستان میں متفقہ طور پر غیرمسلم ہیں وہ اپنی آئینی حیثیت کوتسلیم کریں عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی سو آیات اوردوسودس احادیث نبوی ﷺسے ثابت ہے اس سب کے باوجود قادیانی اس مبارک عقیدہ سے انکاری ہیں مقررین نے شرکاء کورس کو نصیحت کی وہ صحابہ کرامؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  اپنی زندگیوں کوسنت رسول اللہ ؐ کے مطابق گزاریں،دریں اثنا ء شبان ختم نبوت کو رس کے شرکاء کے سامنے شبان ختم نبوت کے مختلف شعبہ جات شعبہ وکلاء فورم، شعبہ تجار، شعبہ آئی ٹی، شعبہ مدارس، شعبہ ایجوکیشن، شعبہ خدمت خلق اور دیگر شعبوں نے اپنی اپنی دو ماہ کی کارگزاری پیش کی۔

جس پرشرکاء کورس نے اطمنان و خوشی کا اظہارکیا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -