حکومت صنعتی ٹیکسو میں فوری کمی کااعلان کرے،وقار احمد میاں 

حکومت صنعتی ٹیکسو میں فوری کمی کااعلان کرے،وقار احمد میاں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران آٹو مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں (ستارہ پاکستان) نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی فضا کاروباری حالات کو شدید مخدوش سمت لے کر جارہی ہے ۔ تاجروں کے حقوق کی بالادستی کیلئے ہماری کاوشیں متحرک اور فعال ہیں۔ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کیلئے ٹیکسوں کے نفاذ میں کمی کا اعلان کرے۔

 مہنگائی اور خام مال مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں میں استحکام ملکی معیشت کو مستحکم بنائے گا۔ سیاسی حالات میں غیر یقینی کی فضا کا خاتمہ کیا جائے۔ ملکی معیشت کو معاشی عدم توازن سے نکالنے کیلئے سبسڈائز معاشی فیصلے انتہائی ناگزیر ہیں۔ حکومت مضبوط معاشی و سماجی حالات کے قیام کیلئے مہنگائی کے منہ زور گھوڑے کو نکیل ڈالے۔ حکومت ٹیکس نیٹ میں دیانتداری اور شفافیت لے کر آئے ۔ پاکستان مشکل اور کٹھن مرحلے سے اسی صورت باہر نکل سکتا ہے جب ٹیکس ریکوری میں شفافیت اور شرح کا تعین کاروباری اعشاریوں کے عین مطابق کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -