حکمران طبی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو گئے،ذکر اللہ مجاہد

    حکمران طبی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہو گئے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نااہل حکمران عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنے میں بھی بری طرح ناکام ہیں۔ تبدیلی کے ساڑھے تین سالوں میں ادویات کی قیمتیں بیسوں دفعہ بڑھائی گئی ہیں جو غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہے، ثریا عظیم ہسپتال غریب اور نادار مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے والا بے مثال ادارہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریاعظیم ہسپتال میں مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری گورننگ باڈی ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر محمود اختر رانا، ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز ثریا عظیم ہسپتال فیاض احمد فیضی، ممبر گورننگ باڈی ہسپتال عبدالعزیز عابد، فنانس ہیڈ واجد عباسی، ہیڈ آف مارکیٹنگ عبداللہ حارث سمیت دیگر عہدیدا ر ان موجود تھے۔

 میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ  جا ن بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب عوام سخت پریشان  ہیں جبکہ حکومت کے نام نہاد صحت سہولت کارڈ پر بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر امراض کے علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہی نہیں ہیں جب تک مریض ہسپتال میں داخل نہیں ہوگا اس وقت تک صحت کارڈ پر علاج ممکن نہیں ہے