گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداران کی پرنسپل سمز سے ملاقات

  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداران کی پرنسپل سمز سے ملاقات

  

لاہور(پ ر) گرینڈ ہیلتھ الائنس(جی ایچ اے) کے وفد نے گزشتہ روز پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہیں پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد ی اور گلدستے پیش کئے۔ وفد میں 

ڈاکٹر عاطف چودھری، ڈاکٹر سلیمان حسیب، ڈاکٹر مدثر اشرف،وائی این اے سے لبنیٰ یاسمین، شمشاد نیازی، ثمینہ، رضیہ کے علاوہ ضلعی صدر پیرا میڈکس محمد ارشد بٹ، شاہد یونس، بابر گل، مرزا شہباز، فیصل جارج، عثمان، خالد اعمانیوئل، شیر افگن، لیاقت مغل، ندیم، رفیق، عبدالمنان، مہر اویس و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پرضلعی صدر پیرا میڈکس محمد ارشد بٹ نے پرنسپل کو ملازمین کے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کے علاج معالجہ میں ڈاکٹرز سمیت نرسز اور پیرا میڈیکس کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ پرنسپل نے یقین دہانی کرائی کہ ڈاکٹروں، نرسز سمیت پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ 

اور اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ ہسپتال اور کالج کے ملازمین انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآئندہ بھی اس میں کسی قسم کی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -