نواز شریف کی سیاست ختم کرانیوالے آج خود دربدر ہیں، عدنان اصغر

نواز شریف کی سیاست ختم کرانیوالے آج خود دربدر ہیں، عدنان اصغر

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما اور یونین کونسل 106 ساندہ سے کونسلر کے امیدوار چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی سیاست کو ختم کرنے والے آج خود دربدر پھر رہے ہیں اور اتحادیوں سے حکومت کی بھیک مانگ رہے ہیں جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاست پاکستان سے ختم ہوچکی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ آنے والا دور میاں نواز شریف کا ہے کیوں کہ اس حکومت کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت مسلم لیگ ن کے عوامی مینڑیٹ پر ڈاکہ مارا اور چور دروازے سے حکومت بنائی یہ حکومت آج بھی بساکھیوں  کے سہارے زندہ ہے البتہ حکومت کی اپنی کاردگی صفر ہے تمام جماعتوں سے لوگ اکٹھے کرکے حکومت بنائی ان کو وزارتوں اور دیگر مراعات و کا لالچ دیا گیا۔

 اور ان کے سارے حکومت سمجھ رہی تھی کہ کسی طرح مسلم لیگ ن کے ٹکڑے کر دیئے جائیں مگر ایسا ممکن نہیں ھوا ن سے ش نکالنے کی بہت کوشش کی گئی کہی پراپیگنڈے کئے گئے مگر اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور فعال ہے یہی پراپوگنڈا تحریک انصاف پر الٹا پڑ گیا اور آج تحریک انصاف کا شیرازہ بکھر چکا ہے اور کئی گروپ بن چکے ہیں جو ہر صورت اس حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ان انشاء اللہ 2023 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -