زینب شبیر اور اسامہ خان کی منگنی کی خبروں کی تردید

زینب شبیر اور اسامہ خان کی منگنی کی خبروں کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ  زینب شبیر اور اسامہ خان نے اپنی  منگنی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر اور اداکار اسامہ خان کی جانب سے اپنی منگنی کی تردید کی گئی ہے۔ زینب شبیر نے کہا کہ میری اور اسامہ کی منگنی کی خبریں افواہوں پر مبنی ہیں۔دوسری جانب اس حوالے سے اسامہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں پر اداکارہ روبینہ اشرف نے مبارکباد تک دے دی تھی افواہوں کے بعد ان سے دیگر تقریبات میں سوال بھی کیا گیا کہ آپ اپنی منگیتر کے ساتھ کیوں نہیں آئے ہیں؟ یہاں تک کہ صارفین کی جانب سے زینب سے جلد شادی کا مشورہ دیا جا چکا ہے۔
۔اسامہ خان کا منگنی کی افواہوں پر ہنستے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میری شادی کی عمر نکلتی جا رہی ہے اور زینب کے ساتھ منگنی کی افواہوں کے بعد میرے رشتے آنا بند ہو گئے ہیں۔

مزید :

کلچر -