شاہدر ہ، گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2زخمی 

شاہدر ہ، گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق، 2زخمی 

  

        لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کا لینٹر ڈالتے ہوئے کرنٹ لگنے سے1 مزدور جاں بحق دو زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ کے قریب مزدور زیرے تعمیر مکان کی چھت پر لینٹر ڈالنے کے لیے کام کر رہے تھے اس دوران چھت کے اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار کے وی تاروں سے مشین کی بالٹی ٹکرانے کے نتیجے میں زوردار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور موقع پر موجود تینوں مزدور 35 سالہ اظہر،30 سالہ صفدر اور 50سالہ طالب علی جھلس گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نے طالب علی کی موت کی تصدیق کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد 50 سالہ طالب علی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ 

مزید :

علاقائی -