ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم 

  ڈکیتی،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹر ...

  

         لاہور (کرائم رپورٹر)چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکو رمضان کے گھر سے 6لاکھ کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن میں ڈاکو جہانگزیب علی کے گھر سے 3لاکھ کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں ڈاکومغیث کے گھر سے1لاکھ 30 ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے   شالیمار کے علا قہ میں ڈاکو نذیر اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ 60 ہز ار اور موبائل فون، شفیق آباد میں ڈاکوامیر حسین سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن اقبال میں ڈاکوعارف سے 55 ہزار روپے اور موبائل، لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکو ارشاد افضل 40 ہزار روپے اور موبائل،ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکو کامران کی فیملی سے 38ہز ار روپے اور موبائل جبکہ مسلم ٹاؤن اور چوہنگ سے گاڑیاں اور گوالمنڈی۔ اکبری گیٹ اور مغلپورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -