چناب نگر،نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے کار سوار وکیل کوقتل کرڈالا
چناب نگر(نامہ نگار)نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے کار سوار وکیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق 26سالہ نوجوان بابر محمود ولد طارق محمود ایڈووکیٹ قوم بسرا کار نمبر LE-7820پر احمد نگر سے اپنے گھر چناب نگر کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں چونگی نمبر3کے قریب سیلابی پل پر نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچایا تھانہ چناب نگر پولیس نے مقتول کے بھائی حفیظ حیدر کی درخواست پر مقدمہ نمبر 125/22دفع 302ت پ 34ت پ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔
اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش و حسب ضابطہ کارروائی شروع کر دی آر پی او فیصل آباد عمران محمود اور ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن(ر) عامر خان نیازی نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی دیں