قصور: لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 2افراد زخمی

  قصور: لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں 2افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ)لڑائی جھگڑے کے  مختلف واقعات میں فائرنگ سے دو افراد کو زخمی کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق موہگے والا منڈی عثمان والا میں جمشید اقبال کمبوہ کا شکیل وغیرہ سے زمین کا تنازع چلا آ رہا تھا کہ وقوع کے روز ہونے والی تلخ کلامی پر شکیل وغیرہ نے فائرنگ کر کے جمشید اقبال کمبوہ کو زخمی کر دیا، سہجو وال چک 11صدر پتوکی میں زین نے پولیس کو بتایا کہ معمولی تلخ کلامی پر سلمان نے سترہ سالہ عزیز کو فائر مار کر زخمی کر دیا، جبکہ پولیس تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ کانویں ملیاں میں شاہد مئیو،اسلام خاں مئیو وغیرہ میں زمین کا تنازع چلا آ رہا تھا کہ وقوع کے روز اسلام خاں مئیو اپنے ساتھی مونا خاں عرف چیتااور شاہد مئیو کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی پر اسلام خاں وغیرہ نے ہوائی فائرنگ کر دی زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -