حکومت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی کیلئے   امیدوار کا انتخاب نہ کرسکی 

حکومت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی کیلئے   امیدوار کا انتخاب نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ایڈیشنل ڈی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی کا معاملہ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان  جاوید اکبر ریاض کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا عارضی چارج دے دیا  تاحال حکومت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی کے لیے امیدوار کا انتخاب نہ کرسکی  واضح رہے ایڈیشنل آئی جی جنوبی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی سیٹ خالی ہے۔
 اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ بی اے ناصر۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان اور ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پرکیورمنٹ پنجاب غلام محمود ڈوگر کے نام ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی سیٹ کے لیے زیر غور ہیں۔

مزید :

علاقائی -