ہربنس پورہ،ریکارڈ یافتہ ڈاکوزخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار 

  ہربنس پورہ،ریکارڈ یافتہ ڈاکوزخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے 37 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکوزخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس کے اہلکاروں نے دوران پٹرولنگ موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جن کا تعاقب کیا گیاتعاقب کرنے پر بائیک سوار مسلح ملزمان نے پولیس پر بلا امتیاز فائرنگ شروع کر دی اس دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار کر لیا گیا جبکہ فرار ہوتے دوسرے ڈاکو کو بھی تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا جسکی شناخت بابر نام سے ہوئی گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سیف عرف چپہ پٹھان نام سے ہوئی جو 37 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے۔ 

مزید :

علاقائی -