صوبے بھر سے پروموشن کورس کیلئے 614 سب انسپکٹر کے نام بھجوادیئے گئے 

صوبے بھر سے پروموشن کورس کیلئے 614 سب انسپکٹر کے نام بھجوادیئے گئے 

  

لاہور (کرائم رپورٹر)سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پرترقی کیلئے سپیشلائزڈ آپریشن انویسٹی گیشن اینڈ انٹیلی جنس کورس 5اپریل سے پولیس کالج سہالہ اور پولیس کالج ملتان میں شروع ہورہا مراسلہ کے مطابق سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن، آپریشن اینڈ انٹیلی جنس کورس کے لیے صوبے بھر سے 614سب انسپکٹرز کے نام بھجوائے گئے  پولیس کالج سہالہ میں راولپنڈی ریجن کے 65،فیصل آباد ریجن کے 64، سرگودھا ریجن کے 65اور گوجرانوالہ ریجن کے 66سب انسپکٹرز شرکت کریں گے پولیس کالج ملتان میں لاہور ریجن کے 66،شیخوپورہ ریجن کے 64، ساہیوال ریجن کے 65، ملتان ریجن کے 66، بہاولپور ریجن کے 28 اور ڈی جی خان ریجن کے 65 سب انسپکٹر شرکت کریں گے۔کورس میں شرکت کرنے والے سب انسپکٹرز کو 4اپریل کو ملتان اور سہالہ پولیس کالج رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔

 اورسب انسپکٹرز کو کورونا سرٹیفکیٹ 72گھنٹے قبل کورونا منفی رپورٹ اور فٹنس میڈکل ہمراہ لانے کی ہدایت کی  گئی ہے

مزید :

علاقائی -