تھانہ باغبانپورہ کاعلاقہ انگوری باغ سکیم منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

تھانہ باغبانپورہ کاعلاقہ انگوری باغ سکیم منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں انگوری باغ سکیم منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا، رہائشی سر عام منشیات فروشوں کے خوف سے گھروں میں مقیم ہونے پر مجبور ہو کر رہ گئے،  اہل علاقہ کی آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کی حدود انگوری باغ سکیم نمبر ون میں  جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے متعلقہ علاقہ کی گلیاں اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کے باعث سرشام منشیات فروشوں کی آمد و رفت شروع ہوجاتی ہے ڈی بلاک، مسلم پورہ سکھ نہر، الکوثر مارکیٹ کی گلیوں میں جہاں آئس اور چرس فروخت کی جاتی ہے وہاں اس کا آزادانہ استعمال بھی جاری ہے اور رات کی تاریکی میں ان منشیات فروشوں کی جانب سے اسلحہ کی  جانے والی فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھتا ہے  علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ اس علاقہ میں پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -