عراق کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کی بات چیت

      عراق کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کی بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بغداد(این این آئی)عراق آئندہ ہفتے بدھ کو علاقائی حریف ممالک سعودی عرب اور ایران کے مابین بات چیت کی میزبانی کرے گا۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ترکی میں منعقدہ ایک سفارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی۔ یہ بغداد کی میزبانی میں ہونے والا مکالمت کا چوتھا دور ہو گا۔ سفارت کاروں اور مذاکرات کاروں کی کوشش ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین براہ راست بات چیت شروع ہو سکے۔ سعودی عرب اور ایران مشرق وسطی میں کٹر حریف ممالک ہیں، جن کے مابین شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
عراق 

مزید :

صفحہ اول -