وفاقی حکومت کی یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری

  وفاقی حکومت کی یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے  یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے امداد کی منظوری دی، این ڈی ایم اے نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد کی سمری بھجوائی تھی،این ڈی ایم اے سمری کے مطابق روس یوکرین جنگ میں 15 لاکھ افراد نے ہجرت کی،  یوکرین نے انسانی بنیادوں پر امداد کی درخواست کی، یوکرینی سفارتخانے نے بھی وزارت خارجہ کو امداد کی درخواست کی، حکومت کا دونوں ممالک کے درمیان تنازعے پر واضح موقف ہے۔ سمری کے مطابق این ڈی ایم اے نے 100 ٹینٹس، 500 بلینکٹس، 500 بستر، جنریٹرز، صابن، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر فراہم کرنے کی سمری بھجوائی۔  امدادی سامان سی 130 جہاز کے ذریعے بھجوانے کی منظوی دی گئی، دوسرے مرحلے میں میڈیسن اور کھانے پینے کی اشیا یوکرین بھجوائی جائیں گی۔

 یوکرین امداد

مزید :

صفحہ اول -