الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے9ارب روپے مانگ لئے 

الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڑھے9ارب روپے مانگ لئے 

  

 لاہور(این این آئی)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے ساڑھے9ارب روپے مانگ لئے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے اخراجات کی مد میں ساڑھے 9ارب روپے کی خطیر رقم مانگ لی اور حکومت کو اس حوالے سے تمام اخراجات کی تفصیلات سے بھی باضابطہ آگاہ کیا گیا الیکشن کمیشن کے مطابق فنڈز کا اجراء ہونے کے بعد تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے گی بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا کام بھی ہو چکا ہے جبکہ محکمہ بلدیات بھی اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے دوسری جانب بلدیاتی انتخابات کیلئے آرڈیننس قائمہ کمیٹی کے پاس موجود ہے اور اسے پنجاب اسمبلی سے منظو ر کرانے کا مرحلہ ابھی باقی ہے سیاسی حالات میں گو مگو کی صورتحال کی وجہ سے کمیٹی کے اجلاس نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے آرڈیننس کو قائمہ کمیٹی سے منظور نہیں کرایا جا سکا۔

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -