او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48واں اجلاس، انتظامات مکمل

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا 48واں اجلاس، انتظامات مکمل

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اتوار کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس  ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود،اسپیشل سیکرٹری خارجہ رضا بشیر تارڑ، ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار سمیت وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی،وزارتِ خارجہ کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہان نے وزیر خارجہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ  او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد، اڑتالیسویں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، سفارتی حوالے سے ایک مرتبہ پھر عالمی توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اجلاس کے انتظامات کو بطریق احسن مکمل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے۔

اوآئی سی اجلاس

مزید :

صفحہ اول -