وفاقی کابینہ کا اجلاس کل، تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات ہوگی

  وفاقی کابینہ کا اجلاس کل، تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات ہوگی

  

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،کابینہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 28 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا،سرکاری اداروں کے سی ای اوز کی تقرری پر کابینہ کے فیصلوں پر بریفنگ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہے۔ ایجنڈا کے مطابق نیوٹک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پرائیویٹ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائیگی،فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹیز بورڈ کے آزاد ممبران کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مصابقتی کمیشن میں شائستہ بانو گیلانی اور بشری ناز ملک کی بطور ممبر دوبارہ تقرری پر غور ہوگا،پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقعہ پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کیسیکٹر ایف 12،جی 12،ایف 14 ایف 15 سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق 2 سمریاں پیش ہونگی،وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر کے نام پر رکھنے کی منظوری دے گی،قومی سپورٹس پالیسی 2022 کابینہ میں منظوری کیلئے پیش ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی تشکیل نو ایجنڈا میں شامل ہے،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے سی ای او کی تقرری کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سی ای او کی تقرری ایجنڈا میں شامل ہے،پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کے ایم ڈی کی تقرری،پی ایس کیو سی اے کی مارکنگ فیس پر نظر ثانی کا معاملہ،ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی تقرری،نیلم جہلم ہائیڈروپاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کا معاملہ،ای سی سی،قانونی معاملات پر کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے،کابینہ اور کمیٹیوں میں سمریاں تاخیر سے بھیجنے پر رپورٹ پیش کی جائے گی،کابینہ کو وزیر منصوبہ بندی معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دینگے۔

کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -