اسلام آباد میں تین روزہ اوورسیز کنونشن شروع، وزیر اعظم کل خطاب کرینگے 

  اسلام آباد میں تین روزہ اوورسیز کنونشن شروع، وزیر اعظم کل خطاب کرینگے 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تین روزہ اورسیز کنونشن کا آغاز ہوگیا، پندرہ مارچ کو وزیر اعظم خطاب کرینگے۔ اتوار کو شروع ہونے والے کنونشن میں مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز ایوب آفریدی، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان شریک ہوئے،تین روزہ کنونشن کا انعقاد تحریک انصاف اورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز کی جانب سے کیا جارہا ہے،دنیا بھر کے 25 سے زائد ممالک سے مندوبین کنونشن میں شریک ہوئے،مختلف ممالک میں تحریک انصاف کی قائم شاخوں کے نو منتخب ذمہ داران بھی کنونشن میں موجود تھے،تحریک انصاف حکومت کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی بہبود کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم عمران خان کنونشن کے تیسرے روز 15 مارچ کو کنونشن سے خطاب کریں گے،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ بھی کنونشن سے مخاطب ہوں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر بھی کنونشن سے مخاطب ہوں گے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین دوسرے روز کنونشن سے خطاب کریں گے،وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیر ہوا بازی غلام غلام سرور خان 14 مارچ کو کنونشن کے شرکاء سے مخاطب ہوں گے،گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کنونشن کے دوسرے روز کے چوتھے سیشن سے مخاطب ہوں گے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دوسرے روز کنونشن سے اختتامی خطاب کریں گے۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنی شکایات آن لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی درج کرا سکتے ہیں،2021 میں 110398 شکایات موصول ہوئیں اور 106732 شکایات کے فیصلے کئے۔اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2021 میں 110398 شکایات موصول ہوئیں اور 106732 شکایات کے فیصلے کئے۔انہوں نے کہاکہ ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن میں کر دیا جاتاہے، محتسب کے فیصلوں پر عمل درآمد کی شرح7.92فیصد رہی۔ وفاقی محتسب کی ہدایت پر پاکستان میں تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک بنائے جہاں 12 محکموں کے نمائندے 24 گھنٹے موجود رہتے ہیں ان سہولیاتی مراکز پر نادرا،پاسپورٹ، کسٹمز، او پی ایف اور بیورو آف ایمیگریشن سے متعلق تمام مسائل فوری حل کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری حل کیلئے وفاقی محتسب میں ایک کل وقتی گریوینس کمشنر مقرر کر رکھا ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایاکے فوری حل کیلئے اقدامات کرتاہے اوورسیز پاکستانی اپنی شکایات آن لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی درج کرا سکتے ہیں  178 محکموں کے شکایات سسٹم ہمارے شکایات نظام کے ساتھ منسلک ہیں جہاں شکایت 30 دن کے اندر حل نہ ہونے کی صورت میں وہ خود بخود ہمارے سسٹم میں درج ہو جاتی ہے  ہر شکایت کنندہ کو ہر مرحلے پر خود کار طریقے سے مطلع کیا جاتا ہے،اوورسیزپاکستانیوں کی صوبائی محکموں سے متعلق شکایات صوبائی  محتسب کو بھیج دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی محتسب کی ہدایت پر تمام پاکستانی سفارتخانوں میں  پاکستانی سفیر ہفتے میں ایک دن خود شکایات سنتا ہے اور ان کو حل کرنے کے اقدامات کرتاہے ساؤتھ افریقہ سے اوورسیزپاکستانیوں کے ساتھ ائیرپورٹ پر روکنے اور ناروا سلوک بارے شکایات موصول ہونے پر وفاقی محتسب نے سختی سے نوٹس لیا اور ان کے فوری حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔

اوورسیز کنونشن

مزید :

صفحہ اول -