تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے اجلاس 18مارچ کو بلائے جانے کا امکان

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے اجلاس 18مارچ کو بلائے جانے کا امکان

  

      لاہور(شہزاد ملک)اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروای گی عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹننگ نمر آف گیم کے لیے قومی اسمبلی کااجلاس 18 مارچ کو بلاے جانے کا امکان ہے۔زرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کیذرایع نے یہ دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے نمبر آف گیم پورے کر لیے ہیں اور پیپلز پارٹی کے اس ذرایع کا یہ دعوی ہے کہ اس کو حکومت کی ناراض اتحادی جماعتوں جن کو پانچ,پانچ سیٹوں والوں کا طعنہ دیا گیا تھا اور کراچی سے تعلق رکھنے والی حکومت کی ایک اتحادی جماعت کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی نے اپنی سپورٹ کا دعوی کیا ہے۔پیپلز پارٹی کیذرایع کا یہ دعوی ہے کہ آج سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپوزیشن کی باقی اتحادی جماعتوں کے ساتھ اہم اعلان کر سکتے ہیں۔زرایع کا کہنا ہے کہ آج شروع ہونے والا ہفتہ عدم اعتماد کی تحریک کو کسی بھی منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایک فیصلہ کن ہفتہ ثابت ہو گا اسی لیے اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد میں ڈیرے لگا لیے ہیں اور اب روزانہ کی بنیادوں پر اسلام آباد سے اہم خبریں آنے کے امکانات روشن ہو گیے ہیں۔

فیصلہ کن ہفتہ

مزید :

صفحہ اول -