حالات اتنے خراب نہیں جیسے میڈیا پر ہیں، ٹینشن ہے تو ٹی وی کم دیکھیں: اسد قیصر

      حالات اتنے خراب نہیں جیسے میڈیا پر ہیں، ٹینشن ہے تو ٹی وی کم دیکھیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مشورہ دیا ہے کہ حالات اتنے خراب نہیں ہیں جیسے میڈیا دکھا رہا ہے، ٹینشن ہورہی ہو تو ٹی وی کم دیکھیں۔ انہوں نے کہا شیخ رشید اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے سیاسی تقاریر کیں، میرے عہدے کا تقاضا کچھ اور ہے،اوورسیز پاکستانیز سے زیادہ پاکستان کا درد کوئی نہیں سمجھ سکتا،آج کے اس عشائیے کا مقصد اوورسیز کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوورسیز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد قیصر نے کہا سمندر پار پاکستانی پوری دنیا میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت زندہ ہے۔ انہوں نے کہا پارلیمان میں بہت کم اکثریت کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیز کیلئے کام نہیں کرسکے، سینیٹ میں موجودہ حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے،حکومت کی کوشش ہے کہ اوورسیز کیلئے ون ونڈو کی سہولت شروع کی جائے۔
اسد قیصر

مزید :

صفحہ اول -