وزیراعظم سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 کاترجمہ پڑھ لیتے توکسی کا نام نہ بگاڑتے،چوہدری شجاعت کا تبصرہ

 وزیراعظم سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 کاترجمہ پڑھ لیتے توکسی کا نام نہ ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تو ہمیشہ بات کرتے ہیں اچھا ہوتا کہ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر وزیر اعظم سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے تو وہ اپنے جلسوں میں سیاسی لیڈروں پر الزامات لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں برے ناموں اور القاب سے نہ پکارتے۔صدر مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 کا مفہوم ہے ”اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے پر عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو، ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، جو توبہ نہ کریں وہی لوگ ظالم ہیں“۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میرا تمام سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ سیاست میں شائستگی اور رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

شجاعت تبصرہ

مزید :

صفحہ اول -