حکمرانوں کے چند دن باقی، تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہو گی: حمزہ شہباز

    حکمرانوں کے چند دن باقی، تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب ہو گی: حمزہ ...

  

    لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ حکمرانوں کے چند دن رہ گئے،تحریک عدم اعتمام ہرصورت کامیاب ہوگی،عمران نیازی تم سن لو تمہارا یوم حساب قریب آچکا،قوم کو جلد عمران خان سے چھٹکارے کی خوشخبری ملے گی،ریاست مدینہ کی بات کرنا فیشن بن گیا ہے،موجودہ حکمرانوں کاوطیرہ ہے ہرپانچ چھ ماہ بعد وزیر خزانہ بدل دیتے ہیں پاکستان کے دفاعی اخراجات قرضوں سے ادا ہورہے ہیں،نااہل حکمرانوں نے قوم کو بھکاری بنادیاہے،ڈاکٹر سرفراز نعیمی عزت و انکساری کی عملی تصویر اور اسلاف کا روشن چہرہ تھا، ڈاکٹر سرفراز نعیمی ایک نڈر لیڈر تھے، سرفراز نعیمی نے شہادت کا درجہ پایا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں مفتی محمدحسین نعیمی ؒشہید کی یاد میں منعقدہ ”مفتی اعظم پاکستان سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہاکہ جامعہ نعیمیہ تعلیم اورفلاحی سرگرمیوں کے میدان میں بتدریج آگے بڑ ھ رہاہے۔ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی اب گنجائش نہیں ہے۔ پارلیمانی نظام میں تحریک عدم اعتماد کو حکومت کے خلاف خروج و بغاوت نہیں کہا جاسکتا ہے۔ آج کے دورمیں بغاوت بنیادی طور پر ریاست کو تسلیم نہ کرنا، آئین کو تسلیم نہ کرنا یا آئین کو معطل کرنے کو کہا جاتا ہے جبکہ سربراہ حکومت کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوتی ہے۔ سیمینار سے جمعیت علماء پاکستان مرکزی رہنما قاری زوار بہادر،پیر صفدر گیلانی،ڈی جی اوقاف ڈاکٹرطاہر رضابخاری،علامہ ظہیربٹ،معروف ماہرتعلیم پروفیسر اکرم ورک،معروف صحافی سجاد میر،نجم ولی خان،تحفظ ناموس رسالت محاذ کے رہنما مولانا محمدعلی نقشبندی،ڈاکٹرحسیب قادری،پروفیسر ارشد اقبال الرفاعی ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

حمزہ شہباز 

مزید :

صفحہ اول -