ملک بھر میں کورونا ہلاکتیں کم ہو گئیں، 3مریض جاں بحق، 609افراد وائرس سے متاثر

ملک بھر میں کورونا ہلاکتیں کم ہو گئیں، 3مریض جاں بحق، 609افراد وائرس سے متاثر

  

        اسلام آباد،گلگت (نیوز ایجنسیاں) ملک میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی24 گھنٹے کے دوران 3 مریض دم توڑ گئے، 609 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ  گلگت میں بھی مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 307 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 961 ہے۔ ملک میں 15 لاکھ 18 ہزار 692 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 14 لاکھ 70 ہزار 424 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جبکہ کورونا مثبت کیسز کی تعداد 1.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 715 افراد وبا میں مبتلا ہیں، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 854، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 70 جبکہ بلوچستان میں 35 ہزار 437 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 818 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 631 کیسز پائے گئے ہیں۔محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کہا کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 11631 ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 134 ہو گئی، آج 58 مریض صحتیاب ہوئے ہیں،وباء سے اب تک 191 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ادارے کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح گلگت بلتستان میں 3.56 فیصد ہے۔

کورونا ہلاکتیں 

مزید :

صفحہ اول -