چودھری برادران سے چینی سفارتخانے  کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اوروزیر اعظم  آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی ملاقاتیں 

  چودھری برادران سے چینی سفارتخانے  کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن اوروزیر اعظم  آزاد ...

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چینی سفارتخانے کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن پینگ جن ژونے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی اور حسین الٰہی ایم این اے بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت سی پیک اور پاک چین تعلقات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقاتیں 

مزید :

صفحہ اول -