تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، 62فیصد عوام کی رائے 

تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، 62فیصد عوام کی رائے 

  

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے 62فیصد عوام نے سروے میں کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی،23فیصد کے مطابق کامیاب ہوگی،78فیصد نے بیروز گاری کو بڑا مسئلہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پلزکنسلٹنٹ کے زیر اہتمام یکم مارچ کو کیے گئے عوامی سروے میں شہریوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟جس کے جواب میں 78فیصدافرادنے بیروزگاری،67فیصدنے افراط زر،28فیصد نے کم آمدن،25فیصد نے توانائی کی کمی،24فیصدنے کرپشن،12فیصد نے گیس،چھ فیصد نے پانی کی کمی،چھ فیصدنے بے حیائی قرار دیا۔سروے میں شامل 80فیصد افرادنے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری کریگی، 13فیصد نے کہاکہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرپائیگی،سات فیصد نے معلوم نہیں کا جواب دیا۔سروے میں پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوپائیگی جس پر62فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی،23فیصد نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائیگی 15فیصد نے معلوم نہیں میں جواب دیا۔

سروے 

مزید :

صفحہ اول -