بکنے اور خریدنے والوں پر آرٹیکل 6لگے گا،یہ آئینی تبدیلی نہیں، فیصل جاوید

  بکنے اور خریدنے والوں پر آرٹیکل 6لگے گا،یہ آئینی تبدیلی نہیں، فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے اپوزیشن کی لیڈر شپ سے مفاہمت کا کہنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ سیاستدان نہیں، یہ کرمنلز ہیں،انہوں نے ملک کے ساتھ ناانصافی کی،ملک کو لوٹا،عمران خان کی ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں،ملک کا معاملہ ہے،یہ بات چیت نہیں این آر او چاہتے ہیں،اپوزیشن کے صرف صاف لوگوں سے بات ہو سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ   عمران خان سے پہلے مفاہمت اور نام نہاد جمہوریت کے نام پر ملک کو کافی نقصان پہنچایا گیا، مشہور زمانہ این آر او جسے صدر مشرف نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی مانا  اور نون لیگ   پیپلز پارٹی آپس میں دونوں اپنے اپنے اقتدار میں ایسی ہی مفاہمت مفاہمت کھیلتے رہے یہ چارٹر آف کرپشن والے ہیں۔ انہوں نے کہا   آرٹیکل 6 ان پر لگے گا جو بکیں گے اورجو خریدیں گے،یہ آئینی تبدیلی نہیں،آئین سے غداری ہے-یہ رکن اسمبلی کی حلف (آرٹیکل 65) سے غداری ہو گی، آرٹیکل 63 کیساتھ ساتھ آرٹیکل 62 کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے  یعنی تاحیات نا اہلی   سے متعلق سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ اس حوالے  سے  2018 میں فیصلہ دے چکا ہے۔
فیصل

مزید :

صفحہ اول -