جہانگیر ترین کی سربراہی میں تمام ارکان متحد ہیں، نعمان لنگڑیال

   جہانگیر ترین کی سربراہی میں تمام ارکان متحد ہیں، نعمان لنگڑیال

  

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں تمام ارکان متحد ہیں، پنجاب کے عوام اور ملکی مفاد میں بہتر فیصلہ کرینگے۔لودھراں میں ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنگ کرنے کے باوجود ترین گروپ اپنے پیروں پر مضبوطی سے کھڑا ہے، ترین گروپ کے رہنماؤں کو حکومت کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے کے پابند ہیں، وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پنجاب کے عوام اور ملکی مفاد میں بہترین فیصلہ کرینگے، جہانگیر ترین مکمل تندرست ہیں اور کسی بھی وقت انکی پاکستان واپسی متوقع ہے، جہانگیر ترین کو تمام فیصلوں کا مکمل اختیار ہے اور حتمی فیصلہ وہی کرینگے۔

نعمان لنگڑیال

مزید :

صفحہ اول -