بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والوں   کو شرم آنی چاہئے،حریم شاہ

   بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والوں   کو شرم آنی چاہئے،حریم شاہ

  

کراچی(این این آئی) پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک سٹار و اداکارہ حریم شاہ نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی اردو پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے، ان شااللہ وہی اگلے وزیراعظم ہوں گے۔اب اس ویڈیو پر ردعمل دینے کے لیے حریم شاہ نے انسٹاگرام کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنا ایک تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کیا۔حریم شاہ نے بلاول بھٹو کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ غلطی کوئی بھی کرسکتا ہے، اسی طرح بلاول سے بھی بولنے میں تھوڑی گڑ بڑ ہوگئی، اگر ہم نے سور حجرات پڑھی ہوتی یا ہمیں کچھ شرم ہوتی تو ہمیں معلوم ہوتا کہ کسی کا مذاق اڑانا کتنی غلط بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں کوئی بھی انسان بہت اچھی اردو نہیں بول سکتا اور غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سیاستدان یا مشہور شخصیت سے ہوئی ہے، اس پر مذاق اڑانا درست نہیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ بلاول کی تعلیمی ڈگری بین الاقوامی ہیں جس کی وجہ سے سب ان کی اردو کا مذاق اڑاتے ہیں لیکن انسان وقت کے ساتھ ہی سیکھتا ہے اور میری نظر میں بلاول بھٹو کی اردو سب سے منفرد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ بلاول جیسا نوجوان اور خوبصورت انسان سیاست میں آگے آرہا ہے اور ان شااللہ مستقبل میں وہی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔حریم شاہ نے بلاول کے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن سیاستدانوں نے بلاول بھٹو کا مذاق اڑایا ہے انہیں کچھ شرم کرنی چاہیے کہ اتنے بڑے عہدے پر بیٹھ کر وہ معصوم اور نوجوان بلاول کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بلاول سے بہت محبت کرتی ہوں، میری سپورٹ بھی ان کے ساتھ ہے اور بلاول ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔

حریم شاہ

مزید :

صفحہ اول -