ہمارے آپشن کھلے، جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے، خالد مقبول

   ہمارے آپشن کھلے، جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے، خالد مقبول

  

 کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے ہمارے نمبر پورے ہیں، اتحادی ساتھ رہے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی جبکہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ہمارے آپشن کھلے ہیں،  جمہو ر یت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے۔گورنرسندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتِ حال پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بات چیت کی۔بعد  ازاں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، ہمارے نمبر پورے ہیں، اتحادی ساتھ رہے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، ایم کیو ایم سے میری درخواست ہیکہ اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔گورنر سندھ کا کہنا  تھا کہ ایم کیو ایم نے فیصلہ کرنیکا جو پیمانہ رکھا ہے میں اس سے مطمئن ہوں، ہم ایم کیو ایم سے قربت کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، آج ہمیں صرف چائے، بسکٹ دیا گیا، ایم کیو ایم آج زیادہ حلیف لگی۔اس  موقع پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی صورت حال پر ہم سے اپوزیشن نے بھی رابطیکیے ہیں، ہمارے آپشن کھلے ہیں، جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نمبرز کی بات نہیں، ہم اپنے لوگوں اور رہنماؤں میں بات رکھیں گے، تمام آپشن موجود ہیں، ہم جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی مکمل فراہمی کے بغیر خاندان بھی ایک نہیں رہتے، ہم حکومت کا حصہ ہیں اس لیے حکومت آج بھی ہے، ق لیگ کو اپنا فیصلہ کرنا ہے اور ہمیں اپنا، باقی جماعتوں کے حالات ہم سے کافی مختلف ہیں، ہماری سیاسی آزادی اپوزیشن سے بھی زیادہ مختلف ہے۔

خالد مقبول 

مزید :

صفحہ اول -