عوام اور تاجروں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں: محمد تنویر

  عوام اور تاجروں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں: محمد تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایگزیکٹیو آفیسر رسالپور کینٹ محمد تنویر نے کہا ہے کہ رسالپور کینٹ کے عوام اور تاجروں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں رسالپور کینٹ کو ہفتہ وار کھلی کچحری کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں عوامی مسائل سننے اور ان مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں ہمارا مقصد رسالپور کینٹ کو خوبصورت اور ماڈل شہروں کی صف میں شامل کرنا ہے رسالپور کینٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا یا جا رہا ہے جس کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جا چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسالپور کینٹ میں ایک کھلی کچحری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر وائس پریزئڈنٹ اورنگزیب خان دیگر ممبران کینٹ بورڈ رسالپور کے افسران اہلکار جن میں فیصل خان،بھی موجود تھے محمد تنویر نے کہا کہ کینٹ جنرل ہسپتال رسالپور میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات کی فرایمی اولین ترجیح ہے جبکہ طلبا اور طالبات کیلئے بھی معیاری تعلیم  کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ تمام بازاروں سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کیلئے رسالپور کی شاہراہوں پر آمد و رفت آسان ہو انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے رسالپور کے مکین اور تاجر برادری بھی اپنا تعاون یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی سٹرکوں کی تعمیر و مرمت علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور سٹریٹ لائیٹس کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانا خصوصی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے رسالپور کے عوام اور تاجر برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ذمے واجب الاادا ٹیکسیز فوری طور پر ادا کریں تاکہ وہی رقم رسالپور کے عوام کے فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا سکے۔