فیملی پارک انتظامیہ نے 50سال پرانی سیوریج لائن کو راہداری میں شامل کرلیا، اہل علاقہ سراپا احتجاج 

    فیملی پارک انتظامیہ نے 50سال پرانی سیوریج لائن کو راہداری میں شامل ...

  

       پشاور(سٹی رپورٹر)جی ٹی روڈ پر واقع فیملی پارک انتظامیہ نے 50 سال پرانی سیوریج لائن کو راہداری میں شامل کر لیا جبکہ پارک کی دیوار کو توڑ کر فردوس چوک کی جانب خفیہ راستہ نکال لیا پارک ذرائع کے مطابق پارک انتظامیہ نے راتو رات دیوار گرا کر دروازہ نصب کیا اور سیوریج لائن کی فرش بندی کرکے راستہ بنایا ہے اس حوالے چیئرمین یو سی پنج تیرتھ بابر خان کا کہنا ہے کہ پارک ٹھیکیدار نے متلعقہ محکموں اور ٹاون ون انتظامیہ سے چھپ کر قدیم دیوار کو گرایا ہے جو کہ چچا یونس پارک (فیملی پارک) حدود کو متعین کرنے کیلئے بنائی گئی تھی انہوں نے کہا کہ اگر دیوار کو واپس اپنی حالت میں نہ لایا گیا تو اہل علاقہ بھر پور احتجاج کرینگے انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی، ٹاون ون اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ عمل کا جائزہ لیا جائے اور خفیہ راستہ بنانے کیلئے قدیم دیوار کو گرانے پر ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -