جمعیت علمائاسلام پی کے 78 کے زیراہتمام شمولیت تقریب 

جمعیت علمائاسلام پی کے 78 کے زیراہتمام شمولیت تقریب 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) جمعیت علمائاسلام پی کے 78 کے زیراہتمام شمولیت تقریب ولی آبادیکہ توت رہائش گاہ مولانا خضر حیات  میں منعقد ہوئی جس میں  مہمان خصوصی میر سٹی میٹروپولیٹن پشاور حاجی زبیر علی پی کے 78کے امیر حافظ عبدالروف جان جنرل سیکرٹری حکیم خدمت حسین نے نئے شامل ہونے والے افراد کو جمعیت کے ٹوپیاں پہنائیں اور مبارکباد دی مختلف خاندانوں کے سربراہان حاجی نوشاد احمد چشتی نور رحمان قاری ارشد آفتاب احمد کامل محمد شاکر خان محمد خالد محمد شایان محمد عدنان انس خان ناصراور اسماعیل سمیت کئی دیگر افراد کی پی ٹی آئی سمیت مختلف پارٹیوں کو خیر آباد کہہ کر جمعیت علماء اسلام  میں شامل ہو گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی زبیر علی حا،فظ عبدالروف جان  اور حکیم خدمت حسین نے کہا کہ اس وقت پورے پاکستان کے عوام کی نظریں جمعیت علمائے اسلام پر ہیں اور عوام کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہوچکا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی تمام تر پالیسیوں میں ناکام ہوچکی ہے اور  مولانا فضل الرحمن عوام کے حقوق مہنگائی اور  بے روزگاری کے خلاف نجات دہندہ  تحریک کے سربراہ کے طور پر سامنے آئے ہیں اور عوام جو درجوق جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو کر اپنے اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جماعت میں شامل ہونے والے نئے افراد کو مبارکباد دیتے ہیں اور قافلے حق میں ان کی شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں اس موقع پر تقریب کے میزبان حاجی ابوبکر صدیق حاجی عبدالوہاب مولانا خضر حیات نے مہمانوں کی تواضع کی اور پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کی حوصلہ افزائی کی تقریب کے دوران پی ٹی آئی کے  سابق ڈسٹرکٹ ممبرمحمد عارف نے حاجی زبیر علی سے ملاقات کی اور ان کو علاقے کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقے میں گیس کی مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -