وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی ایجنڈے کی جی حضوری ہے: ڈاکٹر ندیم اور کزئی 

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی ایجنڈے کی جی حضوری ہے: ڈاکٹر ندیم ...

  

      ہنگو(بیورورپورٹ) وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بیرونی ایجنڈے کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے مفاد عامہ کے اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ احساس کفالت پروگرام، صحت انصاف کارڈ و دیگر انقلابی منصوبہ جات کے بدولت عوام کی سماجی زندگی میں بہتری آئی ہے۔ حاجی خیال زمان مرحوم نے 8 سال تک ہنگو عوام کی بے لوث اور بلا تخصیص خدمت کی، اربوں روپے کے ہنگو میں منصوبہ جات کے بدولت 10 اپریل کو تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 33 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر ندیم خیال اورکزئی نے ممتاز کاروباری شخصیت حیدر پیر کے سمانہ گارڈن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں  ضلع ہنگو کے سماجی شخصیات، نوجوانوں اور پی ٹی آئی ورکرز نے شرکت کی۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم خیال اورکزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ملک و قوم کی خدمت کے لئے ہیں، اور ہماری حکومت نے ساڑھے 3 سال میں احساس کفالت پروگرام اور صحت انصاف کارڈ سمیت درجنوں ایسے فلاحی اقدامات اٹھائے جن کی بدولت عوام کو ریلیف ملا، یہی وجہ ہے کہ بیرونی ایجنڈے پر پی ڈی ایم ہمارے لیڈر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد مرحوم حاجی خیال زمان اورکزئی نے ساڑھے 8 سال ضلع ہنگو کے عوام کی بطور ایم این اے خدمت کی، گیس، بجلی، آبنوشی کے اربوں روپے کے منصوبہ جات مکمل کروائے اور وہ عوام کی تکالیف کا ادراک رکھنے والے سیاست دان تھے۔ حالات کا تقاضہ تھا کہ سیاسی مخالفین ان کے منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے انتخاب نہ لڑتے اور مجھے بلا مقابلہ کامیاب کراتے۔ ڈاکٹر ندیم خیال اورکزئی نے کہا کہ مخالفین بتائے کہ وہ کس ایجنڈے کے تحت میرے مقابلے میں انتخاب لڑ رہے ہیں، جلسے سے کاروباری شخصیت حیدر پیر، پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر نور آواز ایڈوکیٹ، ویلج چئیرمین عارف خان، ویلج چئیرمین شاہ آیاز، بصیر خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں تبدیلی لے کر آئی ہے۔ مہنگائی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور آج بھی یورپ کے مقابلے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم خیال کی کامیابی کے لئے ہم پر عزم ہے اور گھر گھر جا کر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو عوام سیاسی بصیرت کے حامل ہے اور وہ 10 اپریل کو فرزند مرحوم حاجی خیال زمان ڈاکٹر ندیم خیال اورکزئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -