مہنگائی کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے 

  مہنگائی کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) مہنگائی کے باعث سیمنٹ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے جس سے تعمیراتی شعبہ متاثر ہونیکا خدشہ ہے  ملک بھر میں جاری مہنگائی لے لہر کے باعث جہاں دیگر اشیاء  کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی وہی گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی بوری میں 60روپے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جسکے ساتھ ہے بوری کی قیمت 720روپے سے 780پر پہنچ گئی جسکے متعلقہ شعبہ سے وابستہ دکاندار بھی پریشان دکھائی دینے لگے  جبکہ تعمیراتی شعبہ کے متاثر ہونیکا اندیشہ بھی بڑھ چکا ہے دکانداروں کے مطابق حکومت نے کنسٹریکشن میٹیریل کو سستا کرنیکااعلان کیا تھا تاکہ کنسٹرٹرکشن انڈسٹری کو فروخت مل سکے اور لوگ اپنے گھر بنا سکے لیکن ائے  روز مہنگائی اسے اب تعمیراتی شعبہ بھی شدید متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -