وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں رابطہ عوام مہم کا سلسلہ مزید بڑھا دیا
مردان (پ ر)وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں خیبر پختونخوا میں مزید جلسوں کا اعلان کردیاگیا جبکہ پارٹی کارکنوں اور خیبر پختونخوا کے تمام ونگز کو ڈی چوک اسلام آباد میں تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان و صوبائی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ طورو ایم پی اے نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان رابطہ عوام کے سلسلے میں بدھ 16 مارچ کو مینگورہ سوات اور اتوار 20 مارچ کو ملاکنڈ میں بڑے جلسوں سے خطاب کرینگے پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کی تنظیموں کے عہدیداروں اور ونگز کے عہدیداروں کو مینگورہ اور ملاکنڈ میں جلسوں کی کامیابی کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلا ع کے عہدیداروں اور ونگز کے عہدیداروں کو عدم اعتماد سے ایک روز قبل ڈی چوک اسلام آباد میں ہونیوالے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی کیلئے صوبہ بھر میں عوام کو متحرک رکھنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے وزیر اعظم عمران خان سے لگا ؤ رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکن بڑے بڑے قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے اور اسلام آباد میں ہونیوالے تاریخی جلسہ عام سے یہ ثابت ہوجائیگا کہ عوام نیاپوزیشن کی منفی سیاست کو مسترد کرکے ملک کی ترقی و خوشحالی استحکام اور بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا تہیہ کرلیا ہے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس بات سے خوفزدہ کہ اگر عمران خان کی حکومت نے پانچ سال مکمل کئے تو حکومت کے انقلابی اقدامات سے 2023 کے ہونیوالے الیکشن انتخابات میں بھی عوام 2018 کے انتخابات کی طرح بلے پر ہی ٹپہ لگائیں گے اپوزیشن کی سیاست کا صفایا ہوجائیگا اور اپوزیشن والے 2028 چہیتے چلاتے رہیں گے عمران خان کی سوچ اور نظریئے نے ثابت کیا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کا سوچتے ہیں اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کو ہٹا کر اپنا ذاتی ایجنڈا لانا چاہتی ہیجس میں اسکو منہ کی کھانی پڑے گی پوزیشن کا عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں اپوزیشن اپنے مقاصد میں ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی اپوزیشن والے عدم اعتماد کی تحریک لاکر خود ہی بری طرح پھنس گئیہیں اور اپوزیشن کی منفی سیاست سے عوام اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں وزیر اعظم عمران خان سے لگاؤ کا جذبہ مزید بڑھ گیا ہے عدم اعتماد کی تحریک بری طرح ناکام ہوگی اپوزیشن کے پلے کچھ بھی نہیں پڑے گا