پشاور کے صحافیوں کی رہائشی میڈیا کالونی میں 14 سال بعد بجلی آ گئی 

  پشاور کے صحافیوں کی رہائشی میڈیا کالونی میں 14 سال بعد بجلی آ گئی 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کے صحافیوں کی رہائشی میڈیا کالونی میں 14 سال بعد بجلی آ گئی ورسک  ٹو سب ڈویژن کے عملے نے گذشتہ روز تین نئے کنکشن لگا کر بجلی بحال کر دی ہے جبکہ ٹیوب ویل پر میٹر کی تنصیب  اور سٹریٹ لائٹس اپریل تک چالو کرنے کی خوشخبری سنائی ہے میڈیا کالونی ریگی ماڈل ٹاون ایکسٹنشن 4 کے رہائشی صحافیوں کا بجلی مہیا کرنے کا دیرینہ مطالبہ  کئی سال سے کیا جارہا تھا جس میں پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پسکو حکام میں تنازعہ کھڑا  ہونے کے بعد میڈیا کالونی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم تھی تاہم رواں ہفتے میں ورسک ٹو سب ڈویژن سے 11 کے وی لائن بحال ہونے کے بعد نئے کنکشنز کی درخواستوں پر کام شروع کر دیا گیا اور تین نئے کنکشنز لگائے گئے ہیں جبکہ ٹیوب ویل اور سٹریٹ لائٹس کو جلد چالو کرنے کا عندیہ دیا ہے، موجودہ صورتحال پر پشاور کے صحافیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے سوئی گیس بھی جلد از جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -