بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تحصیل متھرا کے عوام نے ورسک روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کی قیادت جماعت اسلامی کے سابق تحصیل متھرا کے امیدوار حاجی افتخار احمد خان کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ متھرا تحصیل کے مختلف دیہاتوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے نہ عوام کو گھریلو امور میں مشکلات درپیش ہیں بلکہ روزگار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے مظاہرین نے کہا کہ ان دنوں امتحانات ہوتے ہیں لیکن بجلی نہ ہونے کے باعث طلبہ کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے دوسری جانب بجلی کی طویل بندش سے کاروباری طبقہ انتہائی پریشانی سے دوچار ہے اور کاروبار ٹھپ پڑا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کرانے کے باوجود صارفین سے بھاری اور اضافی بلز وصول کئے جا رہے ہیں جو افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ اگر تحصیل متھرا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو رمضان المبارک سے قبل سخت احتجاج کرکے واپڈا ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور ورسک روڈ کو بھی ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کریں گے جس کی ذمہ داری وفاقی حکومت اور واپڈا و پیسکو حکام پر عائد ہوگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -