انورزیب خان نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے محکمہ معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ادریس خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی
پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃوعشر، سماجی بہبود و خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین انورزیب خان نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے محکمہ معدنیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ادریس خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی صوبائی وزیر نے مرحوم کے والد اور خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہے۔اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔