عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخاب این اے 33 ہنگو میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

  عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخاب این اے 33 ہنگو میں انتخابی مہم کا آغاز کر ...

  

ہنگو(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے ضمنی انتخاب این اے 33 ہنگو میں انتخابی کمپین کا آغاز کر دیا۔ گل باغ اور گلشن کالونی میں سیاسی جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ہنگو کے عہدیداران قابل خان اورکزئی، فاروق بنگش، پرویز شنواری و دیگر بھی پارٹی امیدوار سید عمر اورکزئی کے ہمراہ تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی نائب ناظم و پارٹی کے نامزد امیدوار سید عمر اورکزئی نے کہا کہ عوام نیشنل پارٹی نے پختونوں کو پہچان دینے کے ساتھ ساتھ 18 ویں ترمیم کے زریعے عوام کو ان کی دہلیز پر حقوق دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا ضلع ہنگو میں جتنے میگا پراجیکٹس اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ سب اے این پی کی مرہون منت ہیں۔ اے این پی نے پختونخواہ کے ہر ضلع کو یونیورسٹی دی اور سکولوں کے جھال بچھا دئیے ہیں۔ سابق ضلع نائب ناظم سید عمر اورکزی نے کہا کہ 2013 اور 2013 میں ضلع ہنگو سے ایسے ممبران منتخب ہوئے جنہوں نے گزشتہ دس سالوں سے اسمبلیوں میں ہنگو عوام کے حقوق کے لئے آواز نہیں اٹھائی اور نہ ہی سرکاری محکموں میں ہنگو عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل میں دلچسپی لی ہیں۔ سید عمر اورکزئی نے کہا کہ وقت بہت کم ہے لیکن عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد عوام کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے عوامی مسائل کے حل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے اور  عوام کے درمیان رہ  ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدید مہنگائی اور بے روزگاری ہے، موجودہ حکمرانوں نے ملک کو  تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے جس کو اب صرف عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ہی مشکلات سے نکال سکتی ہے۔  اس موقع پر سابق ویلج چئیرمیں فاروق بنگش اور علاقہ مشران نے بھی خطاب کیا جبکہ علاقہ مشران نے بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -