پانچویں آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کی رجسٹریشن مکمل 

پانچویں آل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں کی رجسٹریشن مکمل 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)گومل یونیورسٹی میں ''امید سحر2022'' کے عنوان سے ہونیوالے پانچویں آ ل پاکستان ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلے 16مارچ2022 کوڈائریکٹوریٹ آف سوسائیٹیز کے زیر اہتمام ہونے جا رہے ہیں۔جس میں قرات' نعت'انگریزی و اردوتقریر، فوٹو گرافی'ویڈیو ' شاعری'غزل اور ڈرامہ کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پورے پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں سے خواہشمندطلبا و طالبات کی رجسٹریشن کا عمل 12مارچ 2022 کو مکمل ہو گیاہے اور ان مقابلوں کو جج کرنے کیلئے پاکستان کے نامور ججز بھی 15مارچ تک گومل یونیورسٹی پہنچ جائیں گے۔ پروگرام میں کسی بھی قسم کی تکلیف اور مسائل سے بچانے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخارنے گزشتہ روز مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔جس کو وائس چانسلر اور انچارج ڈائریکٹور یٹ آف سوسائیٹیز میڈم ثنا خان خود مانیٹرکررہے ہیں۔اس موقع میڈ م ثنا خان نے کہا کہ قومی سطح پر ہونیوالے پروگرام ''امید سحر2022'' کے تمام تر انتظامات آخری مراحل میں ہیں جس میں پاکستان کی تمام یونیورسٹی کے طلبا سمیت پاکستان کے نامور شخصیات آر ہی ہیں جو گومل یونیورسٹی سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -