تالاش باجوڑو اور اشاڑی گٹ میں الگ الگ شمولیتی تقریبات کا انعقاد

  تالاش باجوڑو اور اشاڑی گٹ میں الگ الگ شمولیتی تقریبات کا انعقاد

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) تالاش باجوڑو اور اشاڑی گٹ میں الگ الگ شمولیتی تقریبات کا انعقاد،65افراد اپنے خاندانوں سمیت اے این پی میں شامل ہو گئے،تحصیل تیمرگرہ سے چیئرمین شپ کے لے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُ میدوار ملک سجاد خان نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں پہنا کر خو ش آمدید کہا،اپنے خطاب میں ملک سجاد خان یوسف ز ئی تحصیل بلامبٹ سے چیئرمین شپ کے لے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد اُ میدوار ملک محمد ایوب خان و دیگر مقررین نے کہا کہ مذہب کارڈ  انتخابات میں استعمال قابل مذمت ہے،ماضی میں پی پی پی اور جماعت اسلامی اور حال میں پی ٹی آئی نے دیر پائین کی ترقی کے لے کچھ نہیں کیا ٍ دیر کو قدرتی گیس کی فراہمی،باچا خان اوپی ڈی،جی ٹی روڈ کی تعمیر،عبدالولی خان کیمپس کا قیام اے این پی کے کارنامے ہے،عوام 31مارچ کو امن،ترقی اور جمہوریت کی خاطر لالٹین پر مہر لگا ئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -