شیر خانے بلامبٹ میں درجنوں افراد خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل 

شیر خانے بلامبٹ میں درجنوں افراد خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل 

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ) شیر خانے بلامبٹ میں درجنوں افراد خاندانوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل،انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامزد تحصیل چیئرمین اُمیدوارعمران الدین ایڈوکیٹ نے نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کی ٹوپیاں پہنا ئی،اپنے خطاب میں عمران الدین ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ماضی میں تحصیل بلامبٹ میں میگا ترقیاتی منصوبے جماعت اسلامی کے کار نامے ہے،سڑکوں کا جال بچھانے کے سا تھ سا تھ پلوں کی تعمیر کرکے سفری سہولیات مہیا کی گئی، نئے سکولوں کی تعمیر،بجلی فراہمی،نئے ٹی ایم کا قیام،جناز گاہوں کی تعمیر،اوڈیگرام اسٹیڈیم  کی تعمیر بشمول بلامبٹ ایر یگشن چینل جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی کے مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لے جماعت اسلامی کاساتھ دے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -