بنوں پولیس کی اہم کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام 

      بنوں پولیس کی اہم کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام 

  

بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بنوں پولیس کی اہم کارروائی، تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں عمران شاہد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ شر پسند عناصر نے تخریب کاری کی غرض سے پہاڑی سلسلہ تلگئی ممند خیل میں بھاری مقدار میں بارود چھپا رکھے ہیں جو کسی بھی بڑے تباہی کا باعث بن سکتا ہے اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی پی او  ڈسٹرکٹ پولیس آفسر عمران شاہدنے ڈی ایس پی کینٹ عمران اسلم اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ رضوان خان کو فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے ڈی ایس پی کینٹ عمران اسلم کی قیادت میں ایس ایچ او کینٹ رضوان خان، عصمت اللہ خان نیٹ سکواڈ بمعہ ٹیم، کیو آر ایف، اے پی سی، بی ڈی ایس ٹیم و دیگر نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کی دوران آپریشن بی ڈی ایس ٹیم نے ایک بوری میں 50 کلوگرام بارودی مواد برآمد کرکے نہایت حکمت عملی سے موقع پر تلف کئے اور علاقے کو بڑے تباہی سے بچا لیا ڈی پی او عمران شاہدنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف بنوں پولیس پوری طرح متحرک ہے شرپسندوں کی اس طرح بزدلانہ کاروائیوں سے بنوں پولیس کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -